اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 57
سبق نمبر : ۱۷) اُردو کی کتاب سوم : اللہ کی راہ میں عظیم قربانی حضرت عبدالرحمن بن عوف سے احادیث میں ایک ایسا واقعہ بیان ہوا ہے کہ جسے پڑھ کر بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور مجاہدین اسلام کی جانبازی پر جرات و بسالت بھی آفرین کہتی ہے۔آپ روایت کرتے ہیں کہ جب جنگ بدر میں صفیں آراستہ ہوئیں اور حملہ عام ہونے لگا تو میں نے اپنے دائیں بائیں نظر ماری تو دونوں جانب انصار کے دو جوان لڑکے پائے ان کو دیکھ کر مجھ پر افسردگی سی طاری ہو گئی میں نے خیال کیا کہ جنگ میں دونوں پہلو جب تک مضبوط نہ ہوں لڑائی کرنا مشکل ہوتا ہے اور وہی شخص اچھی طرح لڑ سکتا ہے جس کے پہلو مضبوط ہوں۔اور جب میرے دونوں پہلو اس قدر کمزور ہیں کہ دو کم سن اور نو عمر بچے کھڑے ہیں تو میرے لئے کوئی قابل ذکر لڑائی کرنے کا کیا امکان ہوسکتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں ابھی یہ خیال کر ہی رہا تھا کہ ان میں سے ایک لڑکے نے مجھے آہستہ سے ایسے انداز میں کہ وہ دوسرے لڑکے سے اخفار کھنا چاہتا ہے پوچھا کہ چچا وہ ابو جہل کون ہے جو مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت تکالیف پہنچایا کرتا ۵۷