اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 58 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 58

: اُردو کی کتاب سوم : تھا۔میں نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا ہوا ہے کہ اسے قتل کروں گا یا پھر اس مردود کو قتل کرنے کی کوشش میں اپنی جان دے دوں گا۔میں نے اس کے سوال کا ابھی جواب نہ دیا تھا کہ دوسرے لڑکے نے بھی بالکل اسی انداز میں یہی سوال کیا۔ان بچوں کے اس بلند ارادہ کو دیکھ کر میں حیران ہو گیا اور خیال کرنے لگا کہ بھلا یہ بچے اپنے عہد کو کس طرح پورا کر سکتے ہیں جبکہ ابو جہل قریش کے بڑے بڑے نامی پہلوانوں اور آزمودہ سپاہیوں کے حلقہ میں ہے۔تاہم میں نے ان کو ہاتھ کے اشارہ سے ابو جہل کا پتہ دے دیا میرا اشارہ کرنا ہی تھا کہ وہ دونوں نو عمر بچے باز کی طرح جھپٹے اور دشمن کی صفوں کو کاٹتے ہوئے چشم زون میں ابو جہل پر جاپڑے اور اس پھرتی سے اس پر حملہ کیا کہ آن واحد میں اس سرکش انسان کا مغرور سر خاک پر تھا۔اور یہ سب کچھ ایسا آنا فاٹا ہوا کہ ابو جہل کے ساتھی دیکھتے ہی رہ گئے۔عکرمہ بھی اپنے باپ کے ہمراہ تھے اسے تو وہ نہ بچا سکے مگر ان دونوں میں سے ایک لڑکے یعنی حضرت معاذ پر حملہ آور ہوئے اور تلوار کا ایساوار کیا کہ ان کا ایک بازو کٹ کر لٹکنے لگا۔اس قدر شدید زخم کھانے کے باوجود معاذ پیچھے نہیں ہے بلکہ عکرمہ کا پیچھا کیا لیکن وہ بچکر نکل گئے۔معاذ نے جنگ بدستور جاری رکھی اور چونکہ کٹا ہو ا ہاتھ لڑنے میں روک ہورہا تھا اس لئے اسے زور کے ساتھ پیچ ۵۸