اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 22
اُردو کی کتاب سوم : عا کے بطن سے اولاد ہوئی اور اس قدر پھیلی کہ آج دنیا کے ہر گوشہ میں پائی جاتی ہے حضرت ہاجرہ کے بطن سے اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے جو حضرت ابراھیم علیہ ا السلام کے بڑے لڑکے تھے اور حضرت سارہ سے اسحق علیہ السلام پیدا ہوئے۔یہ دونوں بچے خدا کی خاص بشارات کے ماتحت پیدا ہوئے تھے اور دونوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص برکت کے وعدے تھے۔اور ان کے نام بھی خدائی الہام کے ماتحت رکھے گئے تھے۔اور اسماعیل کے متعلق تو حضرت ابراہیم اور حضرت ہاجرہ کی خاص دُعا بھی تھی جیسا کہ ان کا نام بھی جو دراصل سمع ايل ہے ظاہر کرتا ہے (یعنی خدا نے ان کی دعا سن لی ) چنانچہ ان دونوں بچوں کو خدا تعالیٰ نے عظیم الشان برکات کا وارث بنایا اور حسب وعدہ ان دونوں کی نسل کو دُنیا میں ہر قسم کے انعام سے مالا مال کیا۔چنانچہ بنو اسرائیل جن میں حضرت موسیٰ اور حضرت داؤڈ اور حضرت سلیمان اور حضرت مسیح ناصری جیسے عالی مرتبہ نبی پیدا ہوئے ، حضرت اسحاق کی اولاد سے ہیں۔مگر اس جگہ ہمارا تعلق بنو اسمعیل سے ہے جو عرب میں آباد ہوئے اور جن سے فخر اولین و آخرین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود نکلا۔( بحواله سيرة خاتم النبین صفحه ۶۵) ۲۲