اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 21 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 21

سبق نمبر : ۷ : اُردو کی کتاب سوم : حضرت ابراہیم علیہ السلام۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام نامی کسی معرفی کا محتاج نہیں۔کون ہے جو ابو الانبیاء خلیل اللہ کو نہیں جانتا۔مسلمان ،عیسائی ، یہودی سبھی ان کو مانتے ہیں۔آپ کا زمانہ موٹے طور پر اکیس بائیس سو سال قبل مسیح قرار دیا گیا ہے۔یعنی آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قریبا ستائیس اٹھائیس سو سال پہلے گذرے ہیں۔آپ نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے اور عراق کے رہنے والے تھے مگر بعد میں مصر وغیرہ سے ہوتے ہوئے بالآخر جنوبی فلسطین میں آباد ہو گئے۔آپ نے تین شادیاں کیں۔پہلی بیوی کا نام سارہ تھا دوسری کا نام ہاجرہ تھا اور تیسری کا نام قطورا۔ان میں سے مؤخر الذکر کے ذاتی حالات زیادہ معلوم نہیں ہیں مگر اس قدر ذکر غیر مناسب نہ ہوگا کہ وہ قوم مدین کی نسل سے تھیں۔حضرت ابراہیم کی پہلی دو بیویوں میں سے سارہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قریبی عزیزوں میں سے تھیں مگر ہاجرہ ایک غیر خاندان سے تھیں اور مصر کی رہنے والی تھیں۔ان دونوں ۲۱