اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 7
: اُردو کی کتاب سوم : : نوٹ:: اگلے ہر سبق کے مشکل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔اس سبق کے الفاظ معانی اور ان کا جملوں میں استعمال بطور نمونہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔الفاظ معانی جملے کائنات دنیا، جہان ہم کو اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی کائنات پر ہمیشہ غور وفکر کرتے رہنا چاہئے۔احتیاج ضرورت اللہ تعالیٰ انسان کی ہر احتیاج کو پورا کرنے پر قادر ہے۔آن لمحہ گھڑی امریکہ نے جاپان پر ایٹم بم گرایا ایک آن میں لاکھوں انسان مر گئے۔متمتع فائدہ اٹھانا علم ایسی چیز ہے جس سے انسان ساری عمر متمتع ہوتا رہتا ہے۔مستفید فائدہ حاصل پانی سے دنیا کا ہر جاندار مستفید ہوتا رہتا ہے۔کرنے والا توانائی طاقت، انرجی ہم سورج سے سب سے زیادہ توانائی حاصل کرتے ہیں۔پہچان زیادہ سے زیادہ عرفان الہی حاصل کرنے کے لئے دعائیں کرتے عرفان رہنا چاہئے۔L