اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 95 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 95

سبق نمبر ۲۹: اُردو کی کتاب سوم : کھیتوں کی سیر (الدَّرَجَةُ الْمُمَهَدَة ( کے طلباء نے موسم بہار کے آخر میں اپنے استاد کے ساتھ پنجاب کے کھیتوں کی سیر کی استاد و طلباء میں جو گفتگو ہوئی وہ درج ذیل ہے: استاد استاد : اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: ( ترجمہ ) ہم ایک بنجر زمین کی طرف پانی ہانک کر لے جاتے ہیں۔پھر اس پانی کے ذریعہ کھیتی نکالتے ہیں جس سے اُن کے جانور بھی کھاتے ہیں اور خود وہ بھی کھاتے ہیں۔“ چلتے چلتے ہم گندم کے کھیت کے پاس پہنچ گئے جو انتہائی سرسبز تھا اور بالیاں نکل رہی تھیں۔یہ گندم کا کھیت ہے۔گندم ماہ اکتوبر نومبر میں بوئی جاتی ہے اور اپریل میں کائی جاتی ہے۔اس کا بیج کھیت میں بکھیر دیا جاتا ہے گندم کے کھیت کو تین چار بار ہی سیراب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح دھان (جس سے چاول نکلتا ہے) ماہ جون جولائی ۹۵