اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 76 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 76

: اُردو کی کتاب سوم : آپ یہ سن کر اُٹھ بیٹھے۔آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور فرمانے لگے تم سے پہلی امتوں میں جو ایمان والے گذر چکے ہیں ان کی تو یہ حالت تھی کہ ایک کو پکڑ کر زمین کھود کر آدھا گاڑ دیتے تھے اور پھر آراہ سے اُسے لکڑی کی طرح چیر ڈالتے تھے مگر وہ اپنے دین پر قائم رہتے تھے اور کسی کا گوشت لوہے کی کنگھیوں سے ادھیڑا جاتا تھا اور وہ کنگھیاں اس کی ہڈیوں تک پہنچ جاتی تھیں۔مگر وہ اپنے دین سے نہ پھرتے تھے۔یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ اس دین کو بھی یقیناً غلبہ دے گا یہاں تک کہ ایک سوار عرب کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک چلا جائے گا اور ایسا امن ہوگا کہ اسے خدا کے سوا اور کسی کا خوف نہ ہوگا۔اور یہ جو بھیڑیے (انسان ) تم کو نظر آتے ہیں یہ بکریوں کی حفاظت کریں گے مگر تم لوگ جلدی کرتے ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خباب کی دکان پر کبھی کبھی تشریف لے جایا کرتے تھے اور ان سے بہت محبت کیا کرتے تھے۔جب خباب کی مالکہ کو یہ خبر ماتی تو وہ لوہا گرم کر کے ان کے سر پر رکھا کرتی۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا حال سنایا۔حضور نے دُعا کی کہ اے اللہ خباب کی مدد کر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خباب کی مالکہ کے سر میں ایسی مرض پیدا ہو گئی کہ وہ کتوں کی طرح بھونکتی رہتی تھی۔حکیموں نے یہ نسخہ تجویز کیا کہ اس کے سر پر داغ دیئے جائیں چنانچہ خباب