اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 75 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 75

سبق نمبر : ۲۳ : اُردو کی کتاب سوم : لي ضي عنه ظا حضرت خباب پر علم حضرت خباب شروع اسلام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے یہ ایک عورت کے غلام تھے۔اور لوہار کا کام کیا کرتے تھے ان کو بھی خدا کے راستہ میں سخت تکلیفیں دی جاتی تھیں۔سب سے پہلے گھر سے باہر کے لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تھے وہ یہ ہیں۔حضرت ابو بکر، خباب، صہیب ، بلال، عمار، عمار کی والدہ اور والد۔حضرت ابو بکڑ کے سوا باقی یہ لوگ یا تو غلام تھے یا پیشہ ور تھے۔اور تھے بھی ادنی درجے کے اس لئے ان پر بڑے بڑے ظلم توڑے جاتے تھے۔ان کو لوہے کی زرہیں پہنائی جاتی تھیں اور چلچلاتی دھوپ میں لٹا یا جاتا تھا اور ان پر پتھر رکھے جاتے۔گلے میں رسیاں باندھ کر زمین پر گھسیٹا جاتا لوہا گرم کر کے بدن کو داغ دئے جاتے مگر یہ لوگ استقلال سے اسلام پر قائم تھے حضرت خباب کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے تنگ آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی تکلیفوں کی شکایت کی۔آپ کعبہ کے سایہ میں اپنی چادر پر لیٹے تھے۔ہم لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ ہمارے لئے خدا سے مدد کیوں نہیں مانگتے ؟ ۷۵