اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 67 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 67

سبق نمبر (۲۰) : اُردو کی کتاب سوم : اطاعت کا اعلیٰ نمونہ ایک صحابی حضرت سعد الاسود سیاہ رنگ اور کم رو تھے ان کی شکل و شباہت ان کی شادی میں روک تھی اور ان کی ظاہری بدصورتی کی وجہ سے کوئی شخص ان کے ساتھ اپنی لڑکی کے رشتہ پر رضامند نہ ہوتا تھا ایک مرتبہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ یا رسول اللہ کوئی شخص مجھے اپنی لڑکی کا رشتہ دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا کیونکہ میری ظاہری شکل وصورت اور رنگ ڈھنگ اچھا نہیں۔عمرو بن وہب قبیلہ بنو ثقیف کے ایک نو مسلم تھے جن کی طبیعت میں درشتی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد سے فرمایا کہ ان کے دروازہ پر جاکر دستک دو اور بعد سلام کہو کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تمہاری لڑکی کا رشتہ میرے ساتھ تجویز کیا ہے۔عمر بن وہب کی لڑکی شکل وصورت کے علاوہ دماغی اور ذہنی لحاظ سے نمایاں حیثیت رکھتی تھی۔حضرت سعد ا نکے مکان پر پہنچے اور جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی طرح کہا۔عمرو بن وہب نے یہ بات سنی تو آپ کے ساتھ سختی سے پیش آئے اور اس تجویز کو ماننے ۶۷