اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 65 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 65

: اُردو کی کتاب سوم : خُون کے پیاسے تھے ایسا انقلاب عظیم پیدا کر دیا کہ وہ اپنے بھائی کی ضرورت کو دیکھ کر اپنی حالت کو بالکل ہی بھول جاتے تھے۔چنانچہ جب پانی حضرت عکرمہ کے پاس لایا گیا تو آپ نے دیکھا کہ سہیل حسرت بھری نگاہوں سے اس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اور آپ کی اسلامی اخوت اور جذبہ ایثار کے لئے یہ چیز نا قابل برداشت ہوگئی کہ خود پانی پی لیں اور آپ کا بھائی پاس ہی پیاسا پڑا ہو۔چنانچہ فرمایا کہ پہلے اُن کو پلا ؤ وہ شخص پانی لے کر حضرت سہیل کے پاس پہنچا مگر وہ بھی اسی چشمہ روحانیت سے فیضیاب تھے جس کا ہر اک قطرہ نفسانیت کے لئے موت کا حکم رکھتا تھا۔چنانچہ حضرت سہیل کی نظر اس وقت حضرت حارث پر پڑی اور آپ نے دیکھا کہ وہ بھی پانی کو للچائی ہوئی نظروں سے تک رہے ہیں۔اس خیال کا آنا تھا کہ آپ کے لئے اس پانی کو اپنے حلق سے اتارنا ناممکن ہو گیا یہ کیونکر ممکن تھا کہ اپنی جان کو اپنے بھائی کی جان سے زیادہ قیمتی سمجھتے اور اسے پیاس کی حالت میں چھوڑ کر خود پانی پی لیتے۔چنانچہ پانی لانے والے سے کہا کہ پہلے حضرت حارث کو پلا ؤ وہ پانی لے کر انکے پاس پہنچا نتیجہ یہ ہوا کہ ان تینوں میں سے کوئی بھی پانی نہ پی سکا اور سب نے تشنہ ہی جان عزیز جان آفریں کے سپرد کردی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ : ( بحوالہ مسلم نو جوانوں کے سنہری کارنامے صفحہ۲)