اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 36 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 36

سبق نمبر : 11 : اُردو کی کتاب سوم : قرآن مجید مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق قرآن شریف کا ایک ایک لفظ اور ایک ایک حرف خُدا کا کلام ہے، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بصورت وحی نازل ہوا۔یہ نزول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تئیس سالہ نبوت کی زندگی پر پھیلا ہوا تھا یعنی الہام سے ہی آپ کے دعوی کی ابتداء ہوئی اور قرآن شریف کا آخری حصہ اُس وقت نازل ہوا جبکہ آپ کی وفات بالکل قریب تھی اس طرح اگر آپ کی نبوت کے مجموعی ایام کے مقابلہ پر قرآنی آیات کی مجموعی تعداد کو رکھ کر دیکھا جائے تو روزانہ نزول کی اوسط ایک آیت سے بھی کم بنتی ہے کیونکہ جہاں آپ کی نبوت کے ایام کم و بیش سات ہزار نو سوستر بنتے ہیں وہاں قرآنی آیات کی تعداد صرف چھ ہزار دو صد چھتیں ہے اور چونکہ قرآنی الفاظ کی مجموعی تعداد ستر ہزار نو سو چونتیس (۷۷۹۳۴ ) ہے اسلئے فی آیت بارہ الفاظ کی اوسط ہوئی جس سے روزانہ نزول کی اوسط کم و بیش نو لفظ سمجھی جاسکتی ہے۔ان اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ قرآن ۳۶