اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 32
سبق نمبر (١٠) : اُردو کی کتاب سوم : سب سے پہلی وحی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں مکہ میں نبوت سے کچھ مدت پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عمدہ خواب آنے شروع ہوئے۔جو خواب آپ دیکھتے وہ صاف طور سے پورا ہو جاتا تھا۔اس وقت آپ کو تنہائی میں رہنا پسند ہو گیا۔اور آپ غار حرا میں خلوت فرمانے لگے۔اور کئی کئی رات برابر وہاں خدا کی عبادت کیا کرتے۔پھر گھر آتے اور کئی روز کی خوراک لے جاتے۔یہاں تک کہ آپ کے پاس وحی آگئی۔جب آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی تو اس وقت آپ غار حرا میں تھے یہ رمضان کا مہینہ شب قدر اور پیر کا دن تھا کہ ایک فرشتہ آپ کے پاس آیا اور آپ کے سامنے ظاہر ہو کر اُس نے آپ سے کہا کہ پڑھئے۔آپ نے فرمایا میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔اس پر اُس فرشتے نے آپ کو پکڑ لیا اور زور سے دبایا یہاں تک کہ آپ کو تکلیف ہوئی۔پھر چھوڑ کر آپ سے کہا پڑھئے۔آپ نے پھر فرمایا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔اس پر فرشتے نے دوبارہ آپ کو زور سے دبایا یہاں تک کہ آپ کو تکلیف ہوئی۔پھر چھوڑ دیا اور کہا پڑھئے آپ نے کہا میں پڑھا ہوا نہیں ہوں پھر تیسری دفعہ اس فرشتہ نے آپ کو زور سے دبایا پھر چھوڑ دیا اور کہا کہ: ۳۲