اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 31
: اُردو کی کتاب سوم : دست مبارک سے اُسے چادر پر سے اٹھا کر اس کی جگہ پر رکھ دیا۔یہ جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا تصویری زبان میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ عنقریب نبوت کی عمارت کے کونے کا پھر آپ کے وجود سے اپنی جگہ پر قائم ہوگا۔(بحوالہ میرا خاتم انبین صفحہ ۱۸) مندرجہ ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں نیز جملوں میں استعمال کریں۔از سر نو - آفت-حجر اسود-حرم-حقیقت امر-آفرین محاذ - دست مبارک - آمین - برسر پیکار جوابات لکھیں : (۱) کعبہ کہاں واقع ہے؟ اسلام میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ (۲) مکہ کے قریب کون سا سمندر ہے؟ (۳) قریش میں جھگڑا کیوں کھڑا ہوا ؟ (۴) تصویری زبان کیا ہوتی ہے؟ (۵) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فیصلہ کیا؟ : تمرین :: (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاداس کی املاء لکھوائے۔(۳) طلباء اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں اور بیان کریں۔(۴) عرب کا نقشہ بنا کر بتائیں کہ ساحل کہاں ہے؟ ۳۱