اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 23
: اُردو کی کتاب سوم : مندرجہ ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں نیز جملوں میں استعمال کریں: خلیل اللہ۔مؤخرالذکر-گوشہ- برکات- عالی مرتبہ انعام سے مالا مال فخر اولین و آخرین- ابوالانبیاء جوابات لکھیں: (۱) ابراہیم علیہ السلام آج سے کتنے ہزار سال قبل گزرے ہیں؟ (۲) آپ کو کن کن مذاہب کے لوگ مانتے ہیں؟ (۳) آپ کسی نبی کی اولاد میں سے تھے؟ (۴) آپ کی کتنی بیویاں تھیں؟ (۵) بنو اسرائیل کون تھے؟ :: تمرین :: (۱) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) اس سبق کو استاد بطور املاء لکھوائے۔(۳) اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں اور بیان کریں۔۲۳