اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 29 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 29

بارھواں سبق اردو کی کتاب دوم طوطے کی رہائی مولانا جلال الدین رومی (۱۲۰۷ ء -۱۲۷۳ء) جو ایک صوفی شاعر تھے، انہوں نے اپنی مثنوی میں ایک کہانی لکھی ہے کہ ایک آدمی نے اپنے گھر کے پنجرے میں ایک طوطا پالا ہوا تھا۔وہ آدمی سفر پر جانے لگا ، اُس نے طوطے سے پوچھا، تمہیں بھی کچھ کہنا ہے ؟ طوطے نے جواب دیا کہ جب تم فلاں وادی سے گز رو گے تو وہاں ایک بڑا درخت ہوگا اس پر بہت سے طوطے ہوں گے ان کو کہنا کہ تم تو یہاں آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہو اور وہاں تمہارا ایک ساتھی قید میں ہے۔طوطوں نے جب یہ پیغام سنا اُن میں سے ایک پھڑ پھڑا کر زمین پر گر کر مر گیا۔یہ آدمی بڑا حیران ہوا اور کچھ نہ سمجھ سکا۔واپس آیا تو گھر والے طوطے کو یہ واقعہ سنایا ، سنتے ہی یہ طوطا بھی پھڑ پھڑ ا کر مر گیا۔آدمی بڑا حیران ہوا اور اُسے پنجرے سے باہر نکال کر پھینک دیا۔طوطا اُڑ کر درخت پر جا بیٹھا اور آدمی کو کہنے لگا اصل میں اُس طوطے نے مجھے رہائی کی تدبیر سمجھائی تھی۔نہ وہ طوطا مرا تھا نہ میں مرا ہوں۔لیکن اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک مرتبہ مرنا پڑتا ہے۔۲۹ ////// //////////