اُردو کی کتب (کتابِ دوم)

by Other Authors

Page 24 of 72

اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 24

دسواں سبق اردو کی کتاب دوم حاضر جوابی ข حضرت جعفر صادق ایک بہت بڑے بزرگ تھے۔ایک دن اُن کا غلام انہیں وضو کر وار ہا تھا۔غلام کے ہاتھ میں شیشے کی ایک صراحی تھی جو بہت نفیس اور قیمتی تھی وہ غلام کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گری اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔کانچ کا ایک ٹکڑا حضرت جعفر صادق" کے چہرے پر لگا اور خون بہنے لگا۔حضرت جعفر نے غلام کی طرف غصے بھری نظروں سے دیکھا۔غلام نے موقعہ کی نزاکت کو محسوس کیا اور فور اقرآن مجید کی ایک آیت پڑھی جس کا ترجمہ یہ ہے: وو وہ لوگ جو غصہ دبانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں“ حضرت جعفر نے یہ آیت سنتے ہی غلام کو کہا: میں نے تجھے معاف کیا غلام نے آیت کا اگلا حصہ پڑھ دیا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ: اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ( ال عمران ۳-۱۳۵) یہ سن کر حضرت جعفر نے فرمایا : جا تو آج سے آزاد ہے۔میں تجھے محض اللہ کی خاطر آزاد کر رہا ہوں۔/////// ۲۴