اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 33
چودھواں سبق اردو کی کتاب دوم پرندوں کی مہمان نوازی شدید سردی کا موسم تھا ایک مسافر پیدل سفر کرتے کرتے شام کے وقت ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے اندھیرا ہو گیا اُس درخت کے اوپر دو پرندے نر و مادہ اپنے آشیانہ میں رہتے دونوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ یہ مسافر ہمارا مہمان ہے۔ہمیں اس کی خدمت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سردی بہت ہے ہم اپنا گھونسلہ تو ڑ کر تنکا تنکا کر کے نیچے پھینک دیتے ہیں۔مسافر انہیں جمع کر کے آگ جلالے گا اور اس کی سردی دور ہو جائے گی۔جب آگ بھڑک اُٹھی تو ان دونوں پرندوں نے اپنے آپ کو آگ میں گرادیا تا کہ جب اُن کا گوشت بھن جائے ، یہ مسافر کھالے،اور اپنی بھوک مٹالے۔اس طرح ان دو پرندوں نے مہمان نوازی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مہمان کی خدمت کا حق ادا کر دیا۔۳۳ ////// //////////