اُردو کی کتب (کتابِ دوم) — Page 16
ساتواں سبق اردو کی کتاب دوم صفائی پسند طالب علم حامد نے بتایا کہ ہمارے درجہ (جماعت) میں خالد نام کا ایک طالب علم ہے۔وہ صفائی کا بہت خیال رکھتا ہے۔صبح نیند سے بیدار ہوتے ہی بیت الخلاء جاتا ہے وہاں سے واپس آکر اپنے ہاتھوں کو صابن یا پاک مٹی سے مل کر اچھی طرح دھوتا ہے۔پھر مسواک یا برش سے اپنے دانتوں کو صاف کرتا ہے اور اپنے چہرے کو اچھی طرح دھوتا ہے اور ہر روز صبح صبح نہاتا ہے نہانے کے بعد اپنے جسم کو تولیے سے خشک کرتا ہے اپنی بنیان اور جانگیا روزانہ تبدیل کرتا ہے اور اُتارے ہوئے کپڑوں کو خود دھوتا ہے۔ہر کھانے سے پہلے اور بعد میں بھی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوتا اور صاف کرتا ہے۔کاغذ کے ٹکڑے، مونگ پھلی یا کسی پھل کے چھلکے کبھی بھی مدرسہ کے صحن یا اس کے بستان میں نہیں پھینکتا ، بلکہ اُسے کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیتا ہے۔بورڈنگ کے جس کمرے میں وہ رہتا ہے اُس کو ہر روز خود صاف ۱۶ //////////////