حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 20
حضرت ام حبيبة رض 20 دے اور تمہیں اچھی طرح پاک کر دے۔(احزاب: 34) آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فرمان پر عمل کرنے میں خوشی محسوس کرتیں ایک دفعہ آپ نے سُنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص بارہ رکعت نفل روزانہ پڑھے گا اس کے لئے جنت میں گھر بنادیا جائے گا آپ ساری زندگی بارہ نفل روزانہ پڑھتی رہیں جنت میں گھر کا شوق پیدا ہونا اُس نیک تربیت کا نتیجہ تھا جو آپ علیے اپنی بیویوں کی کرتے رہتے تھے۔بخاری میں روایت ہے کہ آپ نے فرمایا یہ سننے کے بعد میں ان رکعتوں کو ہمیشہ پڑھتی ہوں۔(23) یہ خواتین مبارکہ مستقلاً مسجد نبوی میں رہتی تھیں ان کے مجرے مسجد سے ملحق تھے یہ بہت بڑی فضلیت ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان خواتین کو عطا فرمائی۔حضرت زینب ابی سلمہ بیان کرتی ہیں کہ میں ام المومنین حبیبہ کی خدمت میں حاضر ہوئی ان دنوں آپ کے والد ابوسفیان فوت ہوئے تھے۔حضرت ام حبیبہ نے میری موجودگی میں زرد رنگ کی خوشبو منگوائی۔پہلے اپنی لونڈی کو لگائی پھر اپنا ہاتھ اپنے رخساروں پر ملا اور ساتھ ہی فرمایا:۔خدا کی قسم مجھے خوشبو لگانے کی کوئی خواہش نہیں مگر میں نے رض