حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 9 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 9

حضرت ام حبيبة ย سب انگوٹھیاں دے دیں۔(12) 9 شام کو نجاشی نے حضرت جعفر بن ابی طالب اور سب مسلمانوں کو بلا بھیجا جب سب جمع ہو گئے تو اُن کو خطاب کیا۔" تمام بڑائیاں اس اللہ ہی کے لئے مخصوص ہیں جو بادشاہ ہے اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ، جو سلام ہے، امن دینے والا ہے ، غلبہ والا ہے بڑی عزت والا ہے اور ٹوٹے ہوؤں کو جوڑنے والا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حق دار عبادت نہیں اور محمدی ہے اس کے بندے اور رسول ہیں۔اور آپ ﷺ وہی ہیں جن کی بشارت حضرت عیسی نے دی لما بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھا ہے کہ میں آپ اکیلے کا نکاح ام حبیبہ سے کرا دوں میں آپ ﷺ کے حکم کو بجالانے کے لئے کھڑا ہوا ہوں میں نے مہر میں اُم حبیبہ کو چار سو دینار دینے کا تہیہ کیا ہے" پھر نجاشی نے وہ دینار لوگوں کے سامنے رکھ دیئے۔دلہن کے وکیل حضرت خالد بن سعید نے اس طرح خطاب کیا۔تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔میں اس کی بڑائی بیان کرتا ہوں اور اُسی سے اپنے ہر کام میں نصرت واعانت مانگتا ہوں اور میں گواہ ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حق دار عبادت نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم