حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 7 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 7

حضرت ام حبيبة رض 7 دشمنوں کی فوج کا سپہ سالار ہوتا تھا۔اس شادی کے بعد مصالحت کی کوششوں میں مصروف نظر آنے لگا۔پیارے بچو! ہم نے ہجرت حبشہ کا ذکر کیا ہے جو نبوت کے پانچویں سال ہوئی تھی۔نبوت کے بعد تیرہ سال آپ ﷺ مکہ میں رہے مگر پھر مجبور امکہ سے ہجرت کرنی پڑی آپ ﷺ مدینہ تشریف لے آئے اب جو ہم آپ کو واقعہ بتانے لگے ہیں وہ ہجرت کے بعد کا ہے۔ہجرت صلى الله کے بعد مدینہ میں حالات پہلے کی نسبت پر سکون تھے اس لئے آپ ملے نے اسلام کی تبلیغ کی مہم کو تیز کر دیا۔ان کوششوں میں سے ایک یہ تھی کہ آپ ﷺ نے کچھ بادشاہوں کو خطوط لکھے۔جن میں اسلام قبول کرنے کا الله پیغام تھا۔یہ خطوط 7 ہجری میں لکھے۔ایک خط حبشہ کے بادشاہ اصحمہ نجاشی کو بھی بھیجا۔بادشاہ نے آپ ﷺ کا خط آنکھوں کو لگایا اور اسلام قبول کر لیا۔(10) یہ خط آپ ﷺ نے حضرت عمرو بن امیہ الضمری کے ہاتھ بھیجا تھا۔ان کو آپ ﷺ نے اصحمہ نجاشی کے نام ایک ذاتی خط بھی دیا تھا جس الله میں یہ لکھا تھا کہ وہ آپ ﷺ کا نکاح ابوسفیان کی بیٹی ام حبیبہ سے پڑھا دیں اور دوسرے یہ کہ حضرت جعفر بن ابی طالب اور ان کے ساتھیوں کو