حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 23
حضرت اُم حبیب رض 23 بات سے کوئی سبق یا کوئی اچھا پہلو سیکھیں۔آپ کی نیکی کا ایک واقعہ جو آپ کی زندگی کے بالکل آخری دنوں کا ہے۔وفات کے وقت آپ نے حضرت عائشہ اور حضرت اُم سلمہ کو اپنے پاس بکا یا اور کہا۔سوکنوں میں با ہم جو کچھ ہوتا ہے۔وہ ہم لوگوں میں بھی کبھی ہو جایا کرتا تھا۔اس لئے مجھ کو معاف کر دو۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں۔میں نے معاف کر دیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی حضرت ام حبیبہ اس بات پر بہت خوش اور مطمئن ہو ئیں اور انہیں دعا دی۔سَرِّنِي سَرّك اللہ آپ نے مجھ کو خوش کیا اللہ تعالیٰ آپ کو خوش کرے۔(27) آپ کو یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ آپ نے آنحضور ﷺ کے ساتھ حج کیا تھا۔آپ سے 165 حادیث مروی ہیں۔آپ نے 44 ہجری میں وفات پائی۔(28) ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سے راضی ہو اور ہم سے بھی ہو۔آمين اللهم آمين