حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 15
حضرت ام حبيبة رض میں مبتلا ہوگئی ہے۔(20) 15 یہی دشمنوں کا سردار ابوسفیان جو جنگ اُحد اور جنگ احزاب میں کفار کے لشکر کا کمانڈر ان چیف تھا۔اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف سازشوں میں سب سے آگے تھا اور فتح مکہ سے پہلے جب آپ ملے دس ہزار قد دسیوں کی فوج لے کر مکہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔حضرت عباس اپنے ساتھ ابوسفیان کو لے آئے تا کہ آج وہ دیکھیں کہ وہ لوگ جو اپنے شہر سے خالی ہاتھ نکالے گئے تھے اب ان کی کیا شان ہے۔یہ واقعہ حضرت خلیفۃ اسیح الثانی نے بڑے دلچسپ انداز میں لکھا ہے آئیے ہم آپ کی کتاب دیباچہ تفسیر القرآن صفحہ 211 سے ایک اقتباس پڑھیں۔وو رات ابوسفیان حضرت عباس کے ساتھ رہا جب صبح اُسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تو فجر کی نماز کا وقت تھا مکہ کے لوگ صبح اٹھ کر نماز پڑھنے کو کیا جانتے تھے۔اُس نے ادھر ادھر مسلمانوں کو پانی کے بھرے ہوئے لوٹے لے کر دوڑتے دیکھا اور اسے نظر آیا کہ کوئی وضو کر رہا ہے۔کوئی صف بندی کر رہا ہے تو ابوسفیان نے گھبراہٹ میں سمجھا کہ شاید میرے لئے کوئی نئی قسم کا عذاب تجویز ہوا ہے چنانچہ اس نے