حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 1
أم المؤمنین حضرت ام سلمى پیارے بچو! 1 اُم المؤمنین حضرت ام سلمی رضی اللہ عنھا منها آج ہم آپ کو عرب کی سرزمین میں لئے چلتے ہیں جہاں ہمارے پیارے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بابرکت قدم پڑے۔ان قدموں نے ریگستان کو باغ بنا دیا۔ایسا باغ جس کا ایک ایک پھول ہمیں آج بھی معطر کرتا ہے۔باغ محمد علے میں صرف مردوں کا حصہ ہی نہ تھا بلکہ عورتیں بھی پیش پیش تھیں۔آنحضرت ﷺ کی ازواج مطہرات بھی انہی مبارک وجودوں علی میں سے تھیں۔حضرت اُم سلمی رضی اللہ علھا ایک حسین و جمیل اور باوقار خاتون تھیں۔آپ کا اصل نام ہند تھا اور یہ قریش کے ایک معزز گھرانے مخزوم سے تھیں۔آپ کے والد کا نام ابی امیہ بن سہیل تھا اور آپ کی والدہ کا نام عاتکہ بنت عامر تھا۔ان کا تعلق بنوفر اس سے تھا۔(1) آپ کے والد مکہ کے دولتمند اور علی شخص تھے۔جو اپنی سخاوت کی وجہ سے زادالت اکب' کے لقب سے مشہور ہوئے۔آپ جب بھی کسی سفر میں جاتے تو سارے قافلے کا خرچ خود ہی اٹھاتے۔حضرت ام سلمیٰ نے اپنے والدین کے گھر بہت پیارو محبت میں پرورش پائی۔آپ کا پہلا نکاح مشہور صحابی اور اپنے چچازاد عبد اللہ بن عبد الاسد سے