حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ

by Other Authors

Page 7 of 27

حضرت اُمّ سلمیٰ ؓ — Page 7

أم المؤمنین حضرت ام سلمى 7 کیسی موت آئی ، آپ ﷺ نے فرمایا۔صبر کرو اور ان کی مغفرت کی دُعا مانگو اور یہ کہو کہ خدایا ! ان سے بہتر ان کا جانشین عطا کر۔صلى الله اس کے بعد آنحضرت ﷺ نے ابو سلمی کی نماز جنازہ پڑھائی۔الله آپ ﷺ نے اس میں تکبیریں کہیں۔صحابہ نے عرض کیا کہ حضور ﷺ نے سہوا وہ تکبیریں کہیں ہیں۔آپ ﷺ نے جواب دیا نہیں بلکہ ابو سلمی تو ہزار تکبیرات کے مستحق تھے۔(8) حضرت ابو سلمی کی زندگی کا واقعہ ہے کہ ایک دفعہ ام سلمی رضی اللہ علھا نے اپنے میاں سے کہا کہ میں نے سُنا ہے کہ اگر کسی عورت کا خاوند فوت ہو جائے اور اُس کی وفات کے بعد عورت دوسرا نکاح نہ کرے تو اللہ تعالیٰ جنت میں ان دونوں کو اکٹھا کر دے گا۔اسی طرح اگر عورت کے فوت ہونے پر مرد دوسرا نکاح نہ کرے تو اللہ تعالیٰ جنت میں اُسے اس بیوی کا ساتھ عطا فرمائے گا۔کیوں نہ ہم یہ عہد کریں کہ نہ آپ میرے بعد شادی کریں نہ میں آپ کی وفات کے بعد شادی کروں گی۔یہ سن کر ابو سلمی نے جواب دیا کہ کیا تم میری بات مانو گی۔اُم سلمیٰ نے کہا کہ ہاں ! تو حضرت ابو سلمیٰ نے کہا کہ اگر میں پہلے مر جاؤں تو تم ضرور نکاح کر لینا ساتھ ہی خدا تعالیٰ سے دُعا کی کہ اے اللہ میرے بعد اُم سلمی کو مجھ 66 سے بہتر خاوند عطافرما جو نہ اسے رنج پہنچائے ، نہ تکلیف دے۔“