حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 23 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 23

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( أم طاہر صاحبہ ) وہ زندہ رہتیں تو اس طرح اپنے بچوں کی بیماری میں ان کی تیمارداری کر سکتیں۔جس طرح مریم بیگم نے ان کے بچوں کی بیماریوں میں ان کی تیمار داری کی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنی گود میں اُٹھا لے اور اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی فضل فرمائے۔آمین اُنیس (۱۹) سالہ کا یکدم تین بچوں کی ماں ہو جانا کوئی معمولی بات نہ تھی مگر انہوں نے خوشی سے اس بوجھ کو اٹھایا اور میری اس وقت مدد کی جب ساری دنیا میں میرا کوئی مددگار نہ تھا۔انہوں نے مجھے اس وعدہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا جس سے سبکدوش ہونا میرے بس کی بات نہ تھی۔میری نظروں کے سامنے وہ نظارہ آج بھی ہے جب میں قیوم اور رشید کو مرحومہ کے پاس لایا۔اور انہوں نے پُر نم آنکھوں سے ان کو اپنے سینہ سے لگاتے ہوئے کہا کہ اب سے میں تمہاری اُمی ہوں اور یہ کبھی ہوئی بچیاں بھی اس وقت سسکتی ہوئی ان کے گلے سے لگ گئیں۔14 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب حضرت خلیفہ المسیح الرابع اپنے بچپن کی یادوں میں سے ایک نمایاں یاد جو آپ کے ذہن پر نقش ہوگئی تھی بیان فرماتے ہیں۔کہ ان کی بہنوں میں ایک دفعہ محترمہ امتہ الرشید صاحبہ بہت سخت بیمار ہو گئیں جس میں زیادہ تکلیف کے وقت ان کے منہ سے آپا جان آپا 23 23