حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 22 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 22

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( أم طاہر صاحبہ ) صاحبہ ) نے ضرور جانا ہے۔ان کے لئے ضرور انتظام کر دو۔سیّدہ موصوفہ جنہیں حضرت اماں جان سے انتہائی محبت اور اخلاص تھا فوراً اپنے گھوڑے سے اتر آئیں اور ممانی جان کو اپنا گھوڑا دے کر روانہ کر دیا اور آپ پیدل چل پڑیں۔جب حضرت خلیفہ المسح الثانی کی حرم ثانی حضرت امتہ الحی صاحبہ کی وفات ہوئی تو ان کے تینوں بچے بہت چھوٹے تھے اور وہ اپنے آخری دنوں میں ان بچوں کی پرورش کی وجہ سے بہت فکر مند تھیں۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ میں نے امتہ الحی مرحومہ سے کہا کہ امتہ الھی تم اس قدر فکر کیوں کرتی ہو اگر میں زندہ رہا تو تمہارے بچوں کا خیال رکھوں گا اور انشاء اللہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہونے دوں گا۔میں نے ان کی تسلی کے لئے کہنے کو تو کہہ دیا مگر سمجھ نہیں سکتا تھا کہ کیا کروں۔آخر امتہ الٹی کی وفات کی پہلی رات میں نے مریم سے کہا۔مریم مجھ پر ایک بوجھ آپڑا ہے۔کیا تم میری مدد کر سکتی ہو؟ اللہ تعالی کی ہزار ہزار برکتیں ان کی روح پر ہوں۔وہ فورا بول پڑیں ہاں میں ان کا خیال رکھوں گی۔جس طرح ماں اپنے بچوں کو پالتی ہے۔میں ان کو پالوں گی اور دوسرے دن قیوم اور رشید کو لا کر میں نے ان کے حوالے کر دیا۔مجھے امتہ ابھی بہت پیاری تھی اور پیاری ہے۔مگر میں دیانتداری سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ اگر 22