حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 21 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 21

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) آرہی ہیں۔مجھے حیرانی ہوئی کہ یہ کیا بات ہے اور میں نے اس کا ذکر حضرت امیر المومنین سے بھی کیا۔اس پر میں نے دیکھا کہ حضور کے چہرہ پر کسی قدرفکر اور اس کے ساتھ ہی رنج کے آثار ظاہر ہوئے۔فکر اس لئے کہ سیدہ ام طاہر کی غیر موجودگی میں کہیں انتظام میں کوئی دقت نہ ہو اور رنج اس لئے کہ ٹرپ کو رونق دینے والی رفیقہ حیات پیچھے رہ گئیں۔مگر حضور نے زبان سے صرف اس قدر فر مایا کہ سارا انتظام اہم طاہر نے ہی کیا ہوا ہے اور انہیں ہی معلوم ہے کہ کونسی چیز کہاں ہے اور کونسی کہاں کسی اور کو تو کچھ خبر نہیں۔میں نے اشارہ سمجھ کر جلدی سے ایک شخص کو آگے بھگا دیا کہ ڈاک خانہ کے چوک کے پاس جا کر کوئی گھوڑا تلاش کرو اور اگر مل جائے تو فورا لے کر چلے جاؤ اور سیدہ اختم طاہر کو لے آؤ اور خدا کا شکر ہے کہ گھوڑا فورا مل گیا مگر ابھی یہ گھوڑ اواپس جاہی رہا تھا کہ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ ایک خادمہ کو لے کر پیدل ہی چلی آرہی ہیں حالانکہ پیدل چلنے سے انہیں سخت تکلیف ہو جایا کرتی تھی۔اس وقت میں نے محسوس کیا کہ انہیں دیکھ کر گویا حضرت صاحب کا فکر اور رنج سب دور ہو گیا اور ہم خوشی خوشی آگے روانہ ہو گئے۔ان کے پیچھے رہنے کی وجہ معلوم ہوئی کہ جب وہ گھوڑے پر چڑھ کر روانہ ہو رہی تھیں تو حضرت اُم المومنین نے انہیں دیکھ کر فرمایا کہ شوکت ( ہماری بڑی ممانی 21