حضرت اُمّ طاہر — Page 2
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( أم طاہر صاحبہ ) ہوئیں۔آپ کے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب نے 1901ء میں احمدیت قبول کی تھی۔آپ راضی برضاء، متوکل ، عابد و زاہد اور مستجاب الدعوات بزرگ تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اُن کے بارے میں فرماتے ہیں۔”حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب مرحوم اور ان کی زوجہ محترمہ ستارشاہ نہایت درجہ نیک اور پاک نفس بزرگ تھے حتی کہ ایک روایت کے مطابق خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ اُن کے اور اُن کے خاندان کے متعلق بہشتی بر“ کے الفاظ استعمال فرمائے تھے۔خود حضرت ڈاکٹر صاحب فرماتے تھے کہ : دو میں حضور ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کی مجلس میں نیچے بوری پر بیٹھ گیا حضور کی نظر پڑی تو بار بار اصرار سے کہہ کر مجھے چار پائی پر بٹھلایا اور فرمایا چونکہ آپ سید ہیں اس لئے ہم کو آپ کا احترام منظور ہے۔مجھے یہ سنکر خوشی ہوئی کہ یقینی سید ہونے کا علم ہو گیا۔! حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں (ڈاکٹر سید عبدالستار صاحب) اپنے گھر کے متعلق فرمایا کہ یہ آپ کا گھر ہے آپ کو جو ضرورت ہو بغیر تکلف مجھے اطلاع دیں اور تین تعلقات کا ذکر کیا۔ایک یہ کہ آپ ہمارے مرید ہیں۔2