حضرت اُمّ طاہر — Page 40
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) جس کی شادی میں اس کی غربت روک بن جائے اور تمام بچیاں مناسب جہیز کے ساتھ عزت سے رخصت کی جائیں۔اس فنڈ کو مریم شادی فنڈ کا نام دیا۔یہ وہ صدقہ جاریہ ہے جو آپ نے اس دنیا سے رخصت ہونے سے چند ہفتے پہلے اپنی والدہ کی طرف سے جاری فرمایا۔اس کا ثواب انشاء اللہ قیامت تک آپ دونوں کو پہنچتا رہے گا اور ہر بچی کی شادی پر اُس کی اور اُس کے والدین کی دعائیں آپ دونوں کے درجات کی بلندی اور اللہ کے بے حساب فضل اور رحم کھینچنے کا باعث بنیں گی۔انشاء اللہ۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع رحمہ للہ تعالی کے ال علاوہ آپ کی تین بیٹیاں تھیں۔صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ۔صاحبزادی امتہ الباسط صاحبہ۔صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ۔ان میں سے صرف صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ حیات ہیں۔آپ کی بیٹیوں نے بھی اپنے اپنے رنگ میں اپنی والدہ کی خوبیوں اور نیکیوں میں سے حصہ پایا اللہ ان سب پر بھی اپنے رحم اور بے حساب فضل کی نظر فرمائے۔آمین حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کی وفات پر اپنے مضمون "میری مریم " کے آخر میں آپ کو الوداع کرتے ہوئے جو آخری درد بھرا پیغام دیا اور جو دعائیں آپ کے لئے خدا کے حضور پیش کیں سب جماعت احمد یہ رہتی دنیا تک ان دعاؤں میں شامل ہے۔خدا کرے قیامت تک وہ دعا ئیں ان کو پہنچتی رہیں۔40