حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 41 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 41

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) آمین۔حضور فرماتے ہیں: اے مریم کی روح اگر خدا تعالیٰ تم تک میری آواز پہنچا دے تو لو یہ میرا آخری درد بھرا پیغام سُن لو اور جاؤ خدا تعالیٰ کی رحمتوں میں جہاں غم کا نام کوئی نہیں جانتا۔جہاں درد کا لفظ کسی کی زبان پر نہیں آتا جہاں ہم ساکنین الارض کی یا کسی کو نہیں ستاتی۔والسلام و آخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين پھر آگے عربی نظم میں آپ فرماتے ہیں۔جس کا ترجمہ یہ ہے غم شیر کی طرح ہوتا ہے اور ہمارے گوشت کو کھا جاتا ہے۔اے خدا مجھے اس شیر کا لقمہ نہ بننے دیجیو۔اے میرے رب ہمیشہ اُس کے ساتھ رہنا اور اپنا فضل اس پر نازل کرتے رہنا اور اس کا ٹھکانہ ایک بلندشان قبر میں بنانا۔اے میرے رب اپنے فضل سے اُسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب میں جگہ دینا۔جو بڑی بزرگی والے ہیں۔بڑا احسان کرنے والے ہیں اور جن کو تو نے بہت عزت بخشی ہے۔25 اے اللہ ایسا ہی کر۔آمین 41