حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 14 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 14

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) بھائی! احباب جماعت نے مجھ پر بہت ہی بڑا احسان کیا ہے۔بے قراری سے میرے لئے دعائیں کی ہیں میرا دل چاہتا ہے کہ ایک دفعہ مجھے صحت ہو تو ان کی خدمت میں جو کمی مجھ سے ہوئی ہے وہ پوری کر دوں۔یہ کہ کر وہ بھی آبدیدہ ہو گئیں۔9 آپ کی شخصیت میں جو نمایاں خوبیاں پائی جاتی تھیں اُن میں بیکسوں، تیموں ،مساکین ، مصیبت زدگان اور مظلوموں سے بے انتہا ہمدردی اور محبت شامل تھی۔جب وہ کسی غریب، بیمار یا مصیبت زدہ کو تکلیف میں دیکھتیں تو بے چین ہو جاتی تھیں چنانچہ ان کے گھر میں غریبوں، بیواؤں اور قیموں کا تانتا لگا رہتا تھا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں۔وو مجھے وہ واقعہ غالباً کبھی نہ بھولے گا کہ جب حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی وفات ہوئی تو اس دن میں نے دیکھا کہ ایک غریب مہاجر بہشتی مقبرہ کی سڑک پر رورہا تھا اور جب میں اس کے پاس سے گزرا اور اس کی طرف نظر اٹھائی تو اس نے مجھے سسکیاں لیتے ہوئے کہا کہ آج غریب بالکل یتیم ہو گئے۔پھر کہنے لگا بارہ دن پہلے غریبوں کی ماں گزرگئی تھی اور آج باپ بھی رخصت ہوا۔اس کا اشارہ سیدہ اُئِم طاہر اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی طرف تھا۔میں نے دل میں کہا کہ گو اصل یتیم اور غیر مقیم تو اللہ تعالی کے ساتھ تعلق رکھنے یا نہ رکھنے کے نتیجہ 14