حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 10 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 10

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) خاندان کی مخصوص قبروں میں جگہ پا کر اپنی آخری نیند سورہی ہیں۔“ 4 حضرت سیدہ اُم طاہر صاحبہ بچپن سے ہی نہایت رحم دل، خدمت گزار اور سخی تھیں۔چھوٹے ہونے کی وجہ سے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی بے حد لاڈلی تھیں مگر اس لاڈ پیار کے باوجود آپ کی اس نیک فطرت میں کوئی فرق نہ آیا۔عام طور پر اگر کوئی بچہ بہت لاڈلا ہو تو زیادہ لاڈ پیار اس کی عادات بگاڑ دیتے ہیں مگر عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی یہ خوبیاں اور نمایاں ہوتی گئیں۔آپ کے دل میں خدا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے اُنہیں یہ حدیث سنائی کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے ایک صحابی نے قیامت کے متعلق سوال کیا جس پر آپ نے فرمایا کہ تم قیامت کے متعلق پوچھتے ہو کیا اس کے لئے کوئی تیاری بھی کی ہے۔اُس نے جواب دیا۔یا رسول اللہ اگر تیاری سے نماز، روزہ وغیرہ مراد ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہاں میں یہ جانتا ہوں کہ میں اپنے دل میں خدا اور اس کے رسول کی سچی محبت رکھتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ درست ہے تو میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ انسان اپنی محبوب ہستیوں سے جدا نہیں کیا جائے گا۔میں نے دیکھا کہ جب میں نے ہمشیرہ مرحومہ کو یہ حدیث سنائی تو اُن کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا اور وہ بے ساختہ کہنے لگیں کہ میں بھی اپنے 10