حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 9 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 9

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) دوستوں نے اس موقعہ کے مناسب حال خوش الحانی سے نظمیں پڑھیں ان میں سب سے اول نمبر حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کا تھا جنہوں نے اعلیٰ درجہ کی خوش الحانی کے ساتھ ”محمود کی آمین والی ساری نظم پڑھ کر سنائی“۔جتنی خوشی اور مسرت و جشن کا سماں نکاح والے دن تھا آپ کا رخصتانہ اتنی ہی سادگی کے ساتھ ہوا۔مقررہ دن حضرت اُم المومنین ڈاکٹر صاحب کے گھر تشریف لے گئیں اور دلہن کو اپنے ہمراہ دار اسبیح لے آئیں۔اس طرح حضرت مریم بیگم صاحبہ دوسری دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو بن کر آپ کے الہار میں آگئیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب فرماتے ہیں۔یہ ایسا امتیاز ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہوؤں میں سے کسی اور کو حاصل نہ ہوا۔چنانچہ میں سیدہ مرحومہ کو اُن کا یہ امتیاز اکثر یاد کرایا کرتا تھا اور وہ اسے سُن کر بہت خوش ہوتی تھیں اور کئی دفعہ کہا کرتی تھیں کہ دعا کریں کہ آخرت میں بھی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاک وجود اور آپ کے خاندان کا حصہ بن کر رہوں سوخدا نے ان کی اس خواہش کو پورا فر مایا اور وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور جماعت کی ہزاروں درد بھری دعاؤں کے ساتھ ، ہاں ایسی دعا ئیں جن کی نظیر پہلے بہت کم ملتی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نہایت قریب 9