حضرت اُمّ طاہر — Page 39
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) اپنی مرحومہ ماں کے وہ الفاظ مجھے بار بار یاد آ کر دکھ دیتے تھے جو ایک دفعہ تکلیف کی شدت میں موت کو سرہانے کھڑے دیکھ کر مجھے سے کہے۔طاری مجھے یہ بہت احساس ہے کہ میں تمہارا خیال نہیں رکھ سکی اور جیسا کہ حق تھا تم سے پیار نہیں کیا۔بلکہ ہمیشہ بختی کی۔یہ صرف تمہاری تربیت کی خاطر تھا۔لیکن اس کی بھی مجھے تکلیف ہے تم دعا کرو کہ اللہ تعالی مجھے اس بیماری سے شفا دے دے میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب تمہارا خیال رکھوں گی اور گذشتہ ہر کمی کو پورا کروں گی۔جب یہ الفاظ مجھے یاد آتے تھے تو دل بے قابو ہو جاتا تھا۔آپ مزید فرماتے ہیں۔5 / مارچ 1944 ء کو اللَّهُمَّ لَبَيْک کہتے ہوئے اپنی جان جان آفریں کے سپر د کر دی۔میں اس وقت قادیان میں تھا۔میں نہیں جانتا کہ آخری وقت میں میرا نام بھی اُن کے ذہن میں آیا تھا یا نہیں لیکن یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ اپنے آخری سانسوں میں انہیں یاد ضرور رکھوں گا“۔24 اور یہ وعدہ آپ کے اس عظیم الشان بیٹے نے خوب یا د رکھا اور خوب نبھایا۔اپنی وفات سے چند ہفتے پہلے ہی آپ نے جماعت کی غریب اور یتیم بچیوں کی شادی کے موقع پر ایک فنڈ جاری کیا تا کہ کوئی بھی احمدی بچی ایسی نہ ہو 39