حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 12 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 12

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) اور رات بستر پر کئی دفعہ دھیمی آواز میں ترنم کے ساتھ پڑھا کرتی تھیں۔مجھے بھی خود مترنم آواز میں ساتھ پڑھوا کر یاد کرواتی تھیں“۔7 آپ کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بہت ہی گہرا احترام تھا با وجود بہو ہونے کے ہمیشہ اپنے آپ کو حضور علیہ السلام کی اولاد سے کم مرتبہ سمجھا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں:۔مریم ایک بہادر دل کی عورت تھیں جب کوئی نازک موقع آتا۔میں یقین کے ساتھ ان پر اعتبار کر سکتا تھا۔ان کی نسوانی کمزوری اس وقت دب جاتی تھی چہرہ پر استقلال اور عزم کے آثار پائے جاتے تھے۔اور دیکھنے والا کہہ سکتا تھا کہ اب موت یا کامیابی کے سوا اس عورت کے سامنے کوئی تیسری چیز نہیں ہے۔یہ مر جائے گی مگر کام سے پیچھے نہ ہے گی۔ضرورت کے وقت راتوں اس میری محبوبہ نے میرے ساتھ کام کیا ہے۔اور تھکان کی شکایت نہیں کی۔انہیں صرف اتنا کہنا کافی ہوتا تھا کہ یہ سلسلہ کا کام ہے۔یا سلسلہ کے لئے کوئی خطرہ یا بد نامی ہے اور وہ شیرنی کی طرح لپک کر کھڑی ہو جاتیں اور بھول جاتیں اپنے آپ کو، بھول جاتیں کھانے پینے کو، بھول جاتیں اپنے بچوں کو، بلکہ بھول جاتیں مجھ کو بھی اور صرف انہیں وہ کام ہی یاد رہ جاتا تھا۔اور اس کے 12