حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ

by Other Authors

Page 5 of 21

حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ — Page 5

حضرت ام سلیم 5 الله انس کو اپنے پاس رکھ لیا اور انہوں نے دس سال تک رسول اللہ ﷺ کی خدمت کی توفیق پائی۔حضرت انس نے رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں جو کچھ سیکھا اس کا ذکر اس طرح کیا کرتے تھے کہ آپ ﷺ نے مجھے یہ نصائح فرما ئیں۔(1) اے میرے بیٹے میرے راز کی حفاظت کرنا تم مومن بن جاؤ گے۔(2) اگر ہو سکے تو ہمیشہ باوضو رہنا کیونکہ اگر موت کا فرشتہ باوضو شخص کی روح قبض کرے تو وہ اس کے حق میں اچھا گواہ ہوتا ہے۔(3) بیٹے ! اگر ہو سکے تو ہمیشہ دعا میں لگے رہنا کیونکہ جب تم دعا میں مشغول ہو گے فرشتے تمہارے لئے دعائیں کریں گے۔(4) جب بھی گھر سے نکلو تو کسی کی طرف (بے وجہ ) نظر اٹھا کرمت دیکھنا سوائے اس کے کہ تم سلام کرو اگر اس حال میں گھر جاؤ گے تو تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہوگا اور تمہارے گھر والوں کے لئے برکت کا موجب ہوگا۔(5) اگر تم میری اطاعت کرو تو موت سے بڑھ کر تمہیں کوئی چیز محبوب نہ ہو۔(7) حضرت اُم سلیم رشتہ میں رسول اللہ ﷺ کی خالہ تھیں اور ان صلى صلى اللهم ان کے شوہر ابوطلحہ رسول اللہ ﷺ کے فدائی عاشق تھے۔حضور علا