حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 22
حضرت اُم مظفر 22 خاص طور پر اپنے بھائیوں میں سے عبدالرحمن صاحب سے جو آپ سے بہت پیار کرتے اور آپ بھی ان سے خاص تعلق رکھتیں۔آپ کی لمبی بیماری کے دوران آپ کے ہاں مقیم رہے اور بہت توجہ سے تیمار داری میں حصہ لیا۔حضرت اُم مظفر صاحبہ کی صحت خراب رہتی تھی جس کا لازمی طور پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد پر بہت اثر ہوتا تھا لیکن ان خدا رسیدہ ہستیوں کی سوچ دیکھئے وہ جو مغموم ہوتے تو صرف اس لئے نہیں کہ ایک شوہر بیوی کے لئے پریشان ہے بلکہ وہ اس پریشانی کی وجہ اپنے ایک دوست کو لکھتے ہیں جس نے آپ کو مشورہ دیا تھا کہ آپ ائم مظفر کی بیماری پر گھرایا نہ کریں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔اس پر آپ نے ایک نوٹ لکھا جس میں بتایا۔کہ میری گبھراہٹ کن وجوہ کی بناء پر تھی۔ان میں ایک وجہ آپ نے یہ کھی کہ اس وقت ام مظفر احمد وہ آخری بہو ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں اپنے گھر سے رخصت ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں داخل ہوئیں۔آپ کی صحت کے لئے دعا کی غرض سے الفضل میں بے حد دردمندانہ انداز میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔جیسا کہ احباب کو علم ہے کہ ام مظفر احمد قریباً 5 سال سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر بہت کمزور ہو چکی ہیں اور اکثر وقت درد اور وو