حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 15
حضرت ام مظفر 15 تیرے گھر میں تیری اولاد میں ایک ایسا شخص پیدا ہوگا ، نو جوان ، جو اپنے گھر کو جس میں پیدا ہوگا برکت اور نور سے بھر دے گا۔“ تو یہ اللہ کا احسان ہے ہم اگر بظاہر روتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ساتھ استغفار کی بھی بہت توفیق ملتی ہے کہ رو کس بات پر رہے ہو ، اتنا بڑا اعزاز ایک انسان بے اختیار ہو جاتا ہے۔(14) آپ کی چھوٹی بہو آصفہ مسعودہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر بریگیڈیر مرزا امبشر احمد صاحب بتاتی ہیں کہ :۔ہم رتن باغ لاہور میں رہتے تھے میرا رشتہ طے ہو چکا تھا۔میں کافی حکمی تھی۔امی جان ( حضرت سیدہ نواب مہار کہ بیگم صاحبہ ) نے مجھے کام کہا جو مجھ سے معیار کے مطابق نہ ہوا۔آپ نے کوئی لحاظ نہ کیا ، کچھ فاصلے پر میری ممانی جان (میری ساس صاحہ) بیٹھی تھیں۔اُن کو آواز دے کر کہا کہ ”بھا بھی جان میں آپ کو ابھی سے بتائے دیتی ہوں کہ میری بیٹی آپ کے بیٹے کا گھر خاک میں اڑائے گی۔انہوں نے بھی سن کر ایک قہقہہ لگایا۔( گویا نہ ماں نے بیٹی کا عیب بتانے میں شرم کی اور نہ ساس نے بُرا منایا۔یہی اصول تو گھروں کو جنت بنانے والے ہیں ) میں ایک سال اپنے سسرال میں رہی ، میری ممانی جان جو پشاور کی تھیں اور ذرا سخت کبھی جاتی تھیں۔میں شادی سے پہلے اُن سے بہت ڈرتی تھی لیکن امی جان کی تربیت کی وجہ سے نہ مجھے