حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 16 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 16

حضرت ام مظفر 16 اُن سے اور نہ انہیں مجھ سے کوئی شکایت ہوئی۔یہاں میں یہ بھی کہتی چلوں کہ میری ممانی جان بذات خود بہت اچھی ساس تھیں۔انہوں نے کبھی میری کسی کوتا ہی اور غلطی پر مجھے نہیں ٹو کا۔اب سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے کہ انہوں نے میری بے شمار غلطیاں کس طرح خندہ پیشانی سے معاف کیں۔“ (15) آپ بہت متقی اور پر ہیز گارخاتون تھیں اور تقویٰ میں بہت بلند مقام رکھتی تھیں۔آپ خدا تعالیٰ سے بہت ڈرنے والی اور تمام عبادات کو مع تمام شرائط ادا کرنے والی تھیں۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اپنی عظیم ماں کے ذکر خیر ان خوبصورت الفاظ میں فرماتے ہیں۔”ہمارے بچپن کے ایام میں قادیان کی زندگی بڑی پرسکون اور سادہ تھی۔مجھے یاد ہے کہ اسکول جانے سے پہلے اماں خود بچوں کے لئے ناشتہ تیار کرتیں۔چائے پشاوری روغنی پیالوں میں، پراٹھوں کے ساتھ ، رس بکرم کے ساتھ ، چولہے کے ارد گرد پیڑھیوں پر بیٹھے ہمیں ناشتہ کراتیں اور اسکول جانے سے پہلے دعاؤں کے ساتھ رخصت کرتیں۔چولہے مٹی کے ہوتے تھے۔جس میں لکڑی جلتی تھی اور یہ عمل بڑی محنت چاہتا تھا۔لکڑی اکثر گیلی ہوتی اور باورچی خانہ دھویں سے بھر جاتا تھا۔بچوں کی بیماری میں ان کا بہت خیال رکھتیں ، دوائی پلاتے وقت