حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 24 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 24

حضرت ام مظفر رحلت فرما گئیں۔24 24 سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث اس روز مسجد مبارک میں نماز عصر کے پڑھانے کے بعد آپ کے گھر البشری (جو کہ ربوہ میں دالصدر غربی میں واقع ہے) میں تشریف لائے۔حضور کے تشریف لانے کے بعد حضرت سیدہ کا جنازہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کوٹھی کے اندرونی حصہ سے باہر لائے۔تابوت کو باہر ایک اور چار پائی پر رکھا گیا۔جس کے ساتھ لمبے لمبے بانس لگے ہوئے تھے تا کہ ہزاروں احباب کو کندھا دینے میں آسانی ہو۔جنازہ کوٹھی کے بیرونی حصہ سے سوا چار بجے اُٹھا یا گیا۔سیدنا حضرت خلیلة أسبح الثالث حضرت سیدہ موصوفہ کے صاحبزادگان ، داماد اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیگر افراد جنازہ کو کندھوں پر اُٹھا کر کوٹھی کے بیرونی حصہ سے اُٹھا کر سڑک تک لائے۔حضور اور خاندان کے دیگر افراد نے دور تک جنازہ کو کندھا دیا۔نیز احباب کو بھی راستہ میں ایک خاص نظام کے تحت کندھا دینے کا موقع دیا گیا۔اس طرح ہزاروں احباب کے کندھوں پر جنازہ بہشتی مقبرہ پہنچا۔جہاں حضور نے نماز جنازہ پڑھائی۔جس میں ربوہ کے مقامی احباب اور باہر کے ملکوں سے آنے والے سے ہزاروں کی تعداد میں احباب شامل ہوئے۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنازہ کو اس چار دیواری میں