حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 25 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 25

حضرت اُم مظفر 25 لا یا گیا۔جہاں حضرت اماں جان ، حضرت خلیفۃالمسیح الثانی اور دیگر وفات یافتہ بزرگوں کے مزار ہیں۔تابوت کو قبر میں اتارنے میں بھی حضرت خلفیة امسیح الثالث، حضرت سیدہ مرحومہ کے پانچوں فرزند، چاروں دامادوں اور ایک بھائی نیز خاندان کے بعض دیگر افراد نے حصہ لیا۔قبر تیار ہونے پر حضور نے دعا کرائی۔اس طرح حضرت سیدہ ام مظفر احمد صاحبہ کے جسدِ اطہر کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے مزار کے پہلو میں دفن کیا گیا۔(18) آپ کی اولاد :۔(1) صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا رشید احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بیگم صاحبزادی امتہ القیوم صاحبہ بنت حضرت خلیلة امسیح الثانی اور حضرت سید ہ امتہ الحی صاحبہ۔(3) صاحبزادہ مرزا احمید احمد صاحب بیگم صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحب بنت حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور حضرت ام ناصر صاحبہ۔4) صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ نواب محمد احمد خان صاحب ابن حضرت نواب محمد علی خان صاحب و حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ۔(5) صاحبزادہ مرز امنیر احمد صاحب بیگم محترمہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ بنت