حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 13
حضرت اُم مظفر 13 ہوئی اور آپ کی وجہ سے آپ اُمّم مظفر کے نام سے معروف ہوئیں۔آپ حضرت خلیفہ اُسیح الثانی کے داماد تھے۔آپ عالمی شہرت رکھنے والے ماہر اقتصادیات تھے۔بین الاقوامی اقتصادی اداروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔آپ نے WORLD BANK اور IMF میں کام کرتے ہوئے ریٹائر ہوئے۔آپ متقی دیندار اور مخلص خادم دین تھے۔1989 ء سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے امیر کے طور پر تاریخی خدمات سر انجام دیتے رہے۔23 جولائی 2003ء کوامریکہ میں وفات پائی۔آپ کو بھی حضرت اماں جان کی زیر تربیت وقت گزارنے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت اُم مظفر کے ایک واقف زندگی بیٹے صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کے ہاں ایک ایسے بیٹے نے جنم لیا ، جن کو شہادت کا درجہ نصیب ہوا۔شہادت سے پہلے اس عظیم پوتے مرزا غلام قادر نے جارج میسن GEORGE MASON ) یونیورسٹی امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔چاہتے تو اعلیٰ ملازمت حاصل کر کے دنیا کما سکتے تھے لیکن خاندان مسیح پاک کے اس ہونہار فرزند نے 21 سال کی عمر میں اپنی زندگی وقف کے لئے