حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 10
حضرت ام مظفر 10 ہیں۔سو ایسے مخلص اور دعاؤں کا شغف رکھنے والے دوست مجھے مطلع فرمائیں، جو حج بدل کرنے کے لئے تیار ہوں۔مئی 1960ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ چوہدری شبیر احمد صاحب بی۔اے واقف زندگی کو حضرت ام مظفر اپنے خرچ پر حج بدل کیلئے بھجوا رہی ہیں۔دوست دعا کریں کہ اُنہیں حج کا موقعہ میسر آجائے اور حضرت اُمّم مظفر کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہو۔(8) جلسہ سالانہ کے ایام میں آپ مستورات کے جلسہ کے انتظامات میں حضرت اُم المؤمنین اور حضرت اُمّم ناصر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتیں۔لوائے احمدیت کے لئے سوت کا تا گیا تو آپ اس میں شامل تھیں۔1942ء میں حضرت سیّدہ ام ناصر احمد صاحبہ کی کمزور صحت اور بیماری کی وجہ سے لجنہ کی صدر حضرت اُمّم طاہر احمد صاحبہ کو منتخب کیا گیا۔تو نا ئب صدر حضرت اُمّم مظفر احمد صاحبہ بنیں۔(9) حضرت سیّدہ اُمّم مظفر صاحبہ کو ایک بہت بڑی آزمائش سے گزرنا پڑا محض خدا کے فضل و احسان سے آپ اس امتحان میں پوری انتر میں اور سچائی پر قدم جمائے رکھے۔ہوا یہ کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد جماعت میں جو فتنہ اُٹھا اور کچھ لوگ لاہور چلے گئے اُن میں آپ کے والد صاحب بھی تھے قریباً چالیس سال آپ لاہوری جماعت میں