حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 2
حضرت ام مظفر 2 کی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بہت دُور سے لاکر دار المسیح میں بسایا اور وہ نیک نسلوں کی ماں بنیں۔پشاور میں ایک مخلص خاندان تھا۔جس کے سربراہ حضرت مولوی غلام حسن خان نیازی صاحب 17 مئی 1890 ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔آپ میونسپل بورڈ سکول پشاور میں اُستاد تھے۔بعد میں ترقی کر کے رجسٹرار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ازالہ اوہام میں آپ کا تذکرہ فرمایا ہے۔(2) آپ کی ایک بیٹی سرور سلطان صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منجھلے بیٹے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے نکاح میں آئیں۔ان کے رشتہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں تحریر فرمایا:۔وو۔۔۔آج تک میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد اپنے درمیانے لڑکے کے لئے تحریک کرواؤں جس کی عمر 10 برس کی ہے اور صحت اور متانت و مزاج اور ہر ایک بات میں اس کے آثار اچھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق ، عمریں بھی باہم ملتی ہیں اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں اور میں قریب ایام میں اس بارہ میں استخارہ بھی کروں گا اور بصورت رضامندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو ضروریات علم دین سے مطلع فرمائیں اور اس قدر علم ہو