حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان

by Other Authors

Page 13 of 23

حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 13

حضرت سمیہ بنت خباط 1 پیارے بچو! حضرت سمیہ رضی اللہ معا بنت خباط جب رسول خداﷺ نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تو آپ ﷺ پر جو خاتون سب سے پہلے ایمان لائیں وہ رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت خدیجۃ الکبر می نتھیں۔اسی طرح اسلام کی راہ میں صبر و حوصلہ سے باوجود کمزوری اور بڑھاپے کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرتے ہوئے سب سے پہلے شہید ہونے والی بھی ایک خاتون ہی تھیں۔جن کا نام حضرت سمیہ رضی اللہ عنھا تھا اور تاریخ انہیں اُمّ عمار بن یاسر کے خوبصورت نام سے یاد کرتی ہے۔وہ اُن شہید ، زوجہ شہید اور خود شہید ہ تھیں۔حضرت سمیہ ابتدائی اسلام لانے والوں میں تھیں۔وہ ساتویں نمبر پر مسلمان ہوئیں اور جن سات لوگوں نے ابتداء میں اپنے اسلام کو ظاہر کیا حضرت سمیہ ان میں شامل تھیں۔رسول اللہ ﷺ کو نبوت کا دعویٰ کئے ہوئے تین برس گزر چکے تھے کہ حکم ہوا، اپنی نبوت کا کھلم کھلا اعلان کریں اور لوگوں کو تو حید کی طرف بلا ئیں۔چنانچہ آپ ﷺ نے اعلانیہ دین اسلام کی تبلیغ کا کام