حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 12 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 12

حضرت ام عمارة 12 صلى الله آنحضرت ﷺ پر تلوار کا بھر پور وار کیا۔حضرت ام عمارہ حضور ﷺ کے قریب ہی تھیں حضرت ام عمارہ نے وار کو اپنے او پر لیا اور پھر تلوار تول کر اس پر اپنا وار کیا۔وہ دوہری زرہ پہنے ہوئے تھا۔اس لئے اُم عمارہ کی تلوار ہاتھ سے گر گئی اسی دوران ابن قمیہ کو جوابی کاروائی کرنے کا موقع مل گیا۔حضرت ام عمارہ کے کندھے پر شدید زخم آیا۔لیکن ابن قمیہ کو بھی پھر ٹھہرنے کی جرات نہ ہوئی اور وہ تیزی سے گھوڑا دوڑا کر بھاگ گیا۔اس معرکہ میں اُم عمارہ کو 12 زخم لگے۔حضرت ام عمارہ کے زخموں سے تیزی سے خون نکل رہا تھا۔رسول کریم علیہ نے اپنے سامنے ان کے زخموں پر پٹی بندھوائی اور کئی بہادر صحابہ کا نام لے کر فرمایا واللہ ! آج اُم عمارہ نے ان سب سے بڑھ کر بہادری دکھائی۔حضرت اُم عمارہ نے عرض کیا۔یا رسول اللہ میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان میرے لئے دعا فرمائیے کہ جنت میں بھی آپ معدے کی معیت نصیب ہو ، آنحضرت علی نے نہایت توجہ سے ان کے لئے دعا مانگی اور بلند آواز سے فرمایا:۔66 " اللَّهُمَّ أَجْعَلُهُمْ رُفَقَائِي فِي الْجَنَّةِ “ ترجمہ: ”اے اللہ ! انہیں جنت میں میرا رفیق بنادے۔“ یہ سن کر حضرت ام عمارہ کو بڑی مسرت ہوئی اور ان کی زبان پر