حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 11 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 11

حضرت ام عمارة 11 مَنْ يطيق ما يطيقين يَا أُم عماره! ترجمہ: اے ام عمارہ جتنی طاقت تجھ میں ہے اور کسی میں کہاں ہو گی ؟ اسی اثناء میں وہی مشرک جس نے عبد اللہ کو زخمی کیا تھا۔پلٹ کر پھر حملہ آور ہوا۔آنحضرت علی نے ام عمارہ سے فرمایا:۔”اے ام عمارہ سنبھلنا یہ وہی بد بخت ہے جس نے عبد اللہ کو زخمی کیا تھا۔“ حضرت ام عمارہ جوش غضب میں اس کی طرف جھپٹیں اور تلوار کا ایسا کاری وار کیا کہ وہ دوٹکڑے ہو کر نیچے گر پڑا۔حضرت ام عمارہ فرماتی ہیں:۔دو رسول کریم ﷺ یہ دیکھ کر خوب ہنسے یہاں تک کہ آپ کے سامنے کے دانت کھل گئے اور فرمایا ! اے ام عمارہ آخر تو نے بدلہ لے ہی لیا۔اسی اثناء میں ایک بدبخت نے دور سے آنحضرت عے پر پتھر پھینکا۔جس سے آپ میلے کے دو دندان مبارک شہید ہو گئے۔ابن قمیہ نامی کا فر نے آپ ﷺ پر پھر سے وار کیا۔جس سے آپ ﷺ کی زرہ کی دو کڑیاں رخسار مبارک میں کھب گئیں۔یہ دیکھ کر شمع رسالت کے پروانے مضطرب ہو کر ادھر متوجہ ہوئے۔تو وہی کافر دوبارہ گھوڑا دوڑا تا ہوا آیا اور