حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 20 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 20

حضرت ام عمارة 20 صلى الله کیونکہ غزوہ احد کے بعد میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا تھا۔احد کے دن میں ام عمارہ کو برابر اپنے دا ئیں اور بائیں لڑتے دیکھتا تھا۔“ یہ کہہ کر آپ نے وہ دو پٹہ حضرت ام عمارہ کے پاس بھیج دیا جو مدینہ منورہ کے ایک مکان میں رسول کریم ﷺ کی یادوں کو اپنے دل میں بسائے اپنی زندگی کا آخری زمانہ گزار رہی تھیں۔۔حضرت فاروق اعظم اور تمام صحابہ کرام حضرت ام عمارہ کا بہت احترام کرتے تھے اور ہمیشہ انہیں خاتونِ اُحد کہہ کر یا د کر تے تھے۔(15) حضرت اُم عمارہ کی وفات کے بارے میں تمام تاریخیں خاموش ہیں البتہ بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر فاروق کے عہد خلافت میں موجود تھیں اور انہیں کے دور خلافت میں وفات پائی۔اے خاتونِ احد ! رسول پاک کی حفاظت کرنے والی دلیر خاتون تجھے جنت مبارک ہو! تجھے اللہ کا قرب مبارک ہو! تو نے زندگی بھر میدانِ جنگ میں رسول پاک ﷺ کا بھر پور ساتھ دیا اور اب بھی اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ رسول اللہ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل کئے ہوئے ہے۔تیری بے مثال زندگی ہمارے لئے راہ ہدایت ہے۔