حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 13 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 13

حضرت ام عمارة 13 بے اختیار یہ الفاظ جاری ہو گئے۔وو ما ابالی ما اصا بَني مِن الدينا ترجمہ: اب مجھے دنیا میں کسی مصیبت کی پر اوہ نہیں۔جنگ کے انتقام پر آنحضرت میں اللہ اس وقت تک گھر تشریف نہ لے گئے۔جب تک آپ ﷺ نے حضرت عبد اللہ بن کعب مازنی کو بھیج کر حضرت ام عمارہ کی خیریت دریافت نہ کر لی۔66 حضور ع فرمایا کرتے تھے کہ اُحد کے دن میں دائیں بائیں جدھر نظر ڈالتا تھا ، ام عمارہ ہی اُم عمارہ لڑتی نظر آتی تھیں۔“ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد نبوت کا جھوٹا دعوی دار مسیلمہ کذاب نے تقریباً چالیس ہزار لوگوں کو اپنے فریب سے ایک جھنڈے تلے جمع کر لیا۔جو شخص اس کی نبوت کا انکار کرتا تھا وہ اس پر سخت ظلم کرتا۔اُسی زمانہ میں ایک دن حضرت اُم عمارہ کے فرزند حبیب بن زید عثمان سے مدینہ آ رہے تھے کہ راستے میں اس ظالم کے ہاتھ آگئے۔اُس نے ان سے پوچھا محمد عے کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے“ حضرت حبیب نے جواب دیا۔” وہ خدا کے سچے رسول ہیں“ مسیلمہ بولا نہیں ! یہ کہو مسیلمہ اللہ کا سچا رسول ہے۔“